گورنر ہاؤس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی بڑی بیٹھک، ملکی مفاد میں مل کر چلنے پر اتفاق

گورنر ہاؤس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی بڑی بیٹھک، ملکی مفاد میں مل کر چلنے پر اتفاق

لاہور: گورنر ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں کی بڑی بیٹھک ہوئی، جس میں دونوں جماعتوں نے ملکی مفاد کی خاطر مل کر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سید حسن مرتضیٰ، قمر الزمان کائرہ اور علی قاسم گیلانی اجلاس میں شریک ہوئے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، رانا ثناء اللہ خان، خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں جماعتوں نے قومی مفاد میں مشترکہ طور پر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں