حمزہ شہباز شریف کی 52ویں سالگرہ، ٹیم حمزہ شہباز شریف کے زیر اہتمام تقریب، کیک کاٹا گیا

حمزہ شہباز شریف کی 52ویں سالگرہ، ٹیم حمزہ شہباز شریف کے زیر اہتمام تقریب، کیک کاٹا گیا

نوابزادہ محسن علی خان، ماہ جبیں عباسی، ساجد عباسی اور کرنل (ر) انوار عباسی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی 52ویں سالگرہ کے موقع پر ٹیم حمزہ شہباز شریف کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازیٔ عمر، صحت، سلامتی اور ملکی و عوامی خدمت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تقریب میں سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا نوابزادہ محسن علی خان، رکن قومی اسمبلی ماہ جبیں عباسی، پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے صدر راجہ سفیر، مسلم لیگ (ن) مری کے نائب صدر ساجد محمود عباسی، کرنل (ر) انوار عباسی، جنوبی اضلاع خیبرپختونخوا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر مدثر خٹک سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے میاں حمزہ شہباز شریف کو ان کی 52ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی سیاسی جدوجہد، عوامی خدمت اور پنجاب کی ترقی کے لیے کردار کو سراہا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ٹیم حمزہ شہباز شریف کو اپنے قائد پر فخر ہے اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان، بالخصوص نوجوان طبقہ، حمزہ شہباز شریف کی قیادت اور عوامی خدمت کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حمزہ شہباز شریف جس طرح کارکنان اور اپنی ٹیم کی سرپرستی کرتے آئے ہیں، یہ تعلق، محبت اور شفقت آئندہ بھی اسی طرح برقرار رہے گی۔

تقریب کے دوران شرکاء نے کہا کہ انہیں ٹیم حمزہ شہباز شریف کا حصہ ہونے پر فخر ہے اور وہ اپنے قائد کو سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ شرکاء نے دعا کی کہ آنے والا سال حمزہ شہباز شریف کے لیے کامیابی، عزت، خوشیوں اور مزید عوامی خدمت کا سال ثابت ہو۔

ٹیم حمزہ شہباز شریف کے رہنما یاسر عباسی نے تقریب میں شرکت اور ٹیم کی سرپرستی پر سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا نوابزادہ محسن علی خان، رکن قومی اسمبلی ماہ جبیں عباسی، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آباد، مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری اور سابق چیئرمین ایم ایس ایف پاکستان ساجد عباسی، کرنل (ر) انوار عباسی اور جنوبی اضلاع خیبرپختونخوا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر مدثر خٹک کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ میاں حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) اور عوامی خدمت کے مشن کے ساتھ بھرپور انداز میں کھڑے رہیں گے۔

آخر میں یاسر عباسی نے میاں حمزہ شہباز شریف کو ایک مرتبہ پھر سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ کامیاب و کامران رکھے اور انہیں صحت، سلامتی اور طویل عمر عطا فرمائے۔

تقریب کا اختتام میاں حمزہ شہباز شریف کی درازیٔ عمر، صحت و سلامتی اور ملکی و قومی خدمت میں مزید کامیابی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں