لاہور: حکومت پنجاب نے انتظامی امور کے تحت متعدد افسران کو مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ساجدہ رزاق کو اسسٹنٹ کمشنر دینہ، اشفاق احمد کو اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں اور اریج علی حیدر گوندل کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح حسیب الرحمان کو اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس، رمشہ عبد الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد، سورتھ کو اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ اور سیدہ زینب حسین کو اسسٹنٹ کمشنر گجر خان تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ثناء ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں، محمد شفیق کو اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ، اورنگ زیب گورایہ کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی اور ضیاء اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں تیمور عثمان کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ، نعمان مجید کو اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان، علی ثمیر کو اسسٹنٹ کمشنر علی پور اور ام حبیبہ قریشی کو اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ تعینات کیا گیا ہے۔
جاری احکامات کے تحت ظفر احمد کو اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ، حمزہ ندیم کو اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی، امت السلام کو اسسٹنٹ کمشنر خوشاب جبکہ احمد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں تعینات کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ تقرریوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔