پنجاب حکومت نے آصف اقبال فضیل مدثر محمد رضوان بابر کاشف حسین شہریار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے کردئیے

پنجاب میں افسران کی تقرریاں و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب حکومت نے مختلف محکموں اور اضلاع میں افسران کی تقرریاں کردی ہیں، جن کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آصف اقبال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز سیالکوٹ، فضیل مدثر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز راولپنڈی، محمد رضوان بابر کو ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ اطلاعات، کاشف حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوآرڈینیشن راولپنڈی جبکہ شہریار کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے مذکورہ افسران کی تعیناتیوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں