نوشکی: 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے سرجن موجود نہ ہونے کا انکشاف

نوشکی: 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے سرجن موجود نہ ہونے کا انکشاف

نوشکی: احمد وال کے علاقے میں 9 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیے جانے اور لاش مٹی میں دبانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد اسے ایک گلی میں پھانسی دے کر قتل کیا گیا اور بعد ازاں لاش کو مٹی میں دبا دیا گیا۔

واقعے کے بعد قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے بچی کی لاش سول اسپتال نوشکی منتقل کی گئی، تاہم مبینہ طور پر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے سرجن موجود نہیں۔

واقعے پر شہریوں اور اہلِ علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر صحت واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بچی کے قتل اور مبینہ زیادتی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے ساتھ ساتھ پوسٹ مارٹم کے لیے فوری طبی سہولت یقینی بنائیں۔

متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں