مری روڈ شمس آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب تیز رفتار کار حادثے کا شکار، دو نوجوان محفوظ

مری روڈ شمس آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب تیز رفتار کار حادثے کا شکار، دو نوجوان محفوظ

راولپنڈی: مری روڈ پر شمس آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر متعدد کلبازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی، تاہم کار میں سوار دو نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم تقریباً 5 منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی چلانے والے نوجوان کی عمر تقریباً 16 سال جبکہ دوسرے نوجوان کی عمر تقریباً 18 سال ہے۔

حادثے کے بعد ایک بار پھر کم عمر بچوں کی جانب سے گاڑی چلانے کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ والدین سے اپیل ہے کہ کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں، کیونکہ چند لمحوں کی لاپرواہی کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔

متعلقہ اداروں کو بھی کم عمری میں ڈرائیونگ کے خلاف مؤثر کارروائی اور قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں