پشاور: تھانہ متنی پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

پشاور: تھانہ متنی پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

پشاور: پشاور پولیس نے تھانہ متنی پر ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس کے مطابق شرپسند عناصر نے ڈرون کے ذریعے تھانے کے احاطے میں بارودی مواد گرانے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق فتنۃ الخوارج سے وابستہ شرپسندوں کی جانب سے ڈرون کے ذریعے بارودی مواد تھانہ متنی کی حدود میں پھینکا گیا، تاہم تھانے کے گرد پہلے سے نصب حفاظتی جالی کے باعث بارودی مواد تھانے کے اندر نہیں گر سکا۔

پولیس حکام کے مطابق حفاظتی جالی نے ڈرون کے ذریعے کیے جانے والے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، جس کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی ہے جبکہ ڈرون حملے کی کوشش میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر کی جانب سے ڈرون کے ذریعے بارودی مواد پھینکنے کی کوشش ایک بزدلانہ کارروائی ہے، تاہم پولیس اہلکار کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر چوکس ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں