ملتان: مبینہ گھریلو تنازع پر داماد کا بیوی اور ساس پر قاتلانہ حملہ، بیوی جاں بحق

ملتان: مبینہ گھریلو تنازع پر داماد کا بیوی اور ساس پر قاتلانہ حملہ، بیوی جاں بحق

ملتان: وہاڑی چوک کے قریب مبینہ گھریلو تنازع پر داماد نے اپنی اہلیہ اور ساس پر قاتلانہ حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں اہلیہ جاں بحق جبکہ ساس شدید زخمی ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ اور ساس کو حملے کا نشانہ بنایا۔ واقعے میں اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جبکہ شدید زخمی ساس کو طبی امداد کے لیے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، تاہم حملے کی اصل وجہ اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کیے جانے اور باضابطہ مؤقف سامنے آنے کے بعد مزید حقائق واضح ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں