اسلام آباد، 25 اگست 2026
وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت فارن ٹریڈ ونگز کا اہم داخلی اجلاس
وزیر تجارت کی پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت
ابھرتی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات کی حوصلہ افزا نمو پر وزیر تجارت کا اظہار اطمینان
مارکیٹ تنوع، مضبوط بی ٹو بی روابط اور بیرون ملک تجارتی مشنز سے رابطے بڑھائے جائیں، جام کمال خان
چاول، ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات، فارماسیوٹیکل، پراسیسڈ فوڈ، لائٹ انجینئرنگ اور سروسز کیلئے نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ہدایت
فارن ٹریڈ ونگز ترجیحی مصنوعات اور مارکیٹ رسائی کیلئے ملک وار ایکشن پلان تیار کریں، وزیر تجارت
تجارتی معاہدے پاکستان کیلئے متوازن اور بامعنی تجارتی فوائد کے حامل ہونے چاہئیں، جام کمال خان
زیر التوا جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی اور جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس جلد منعقد کیے جائیں، وزیر تجارت
وزارت تجارت، وزارت خارجہ، بیرون ملک مشنز اور کاروباری اداروں کے درمیان رابطہ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت
ہر تجارتی رابطے کو برآمدات اور سرمایہ کاری کے قابلِ پیمائش نتائج میں تبدیل کرنا ہوگا، جام کمال خان