خیبرپختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کی تعیناتیاں اور تبادلے
پشاور: انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا نے مختلف اعلیٰ پولیس افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر فصیح الدین کو آئی جی پی ٹریننگ خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی پی ٹریننگ نثار احمد خان کو ڈی آئی جی کوآرڈینیشن یونٹ لاء اینڈ آرڈر تعینات کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق آر پی او بنوں رب نواز خان کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن تعینات کردیا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ 20 کے پولیس افسر عبدالغفور آفریدی کو ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بنوں تعینات کردیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا پولیس کے اعلامیے کے مطابق مذکورہ افسران کو نئی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔