خیبرپختونخوا کے صلے مانسہرہ میں یکے بعد دیگرے دو زلزلے، جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں

خیبرپختونخوا میں دو زلزلے، جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں

اسلام آباد: پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (PMD) کے مطابق 23 اگست 2026 کو خیبرپختونخوا اور شمال مغربی کشمیر کے علاقوں میں دو زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔

PMD کے مطابق پہلا زلزلہ سہ پہر 3 بج کر 5 منٹ پر آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 اور گہرائی 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر میں سست سے 19 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

دوسرا زلزلہ سہ پہر 3 بج کر 59 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 3.3 اور گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ اس زلزلے کا مرکز مانسہرہ، خیبرپختونخوا سے 9 کلومیٹر شمال میں تھا۔

زلزلوں کے باعث علاقے میں شہریوں میں تشویش پھیل گئی تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں