پاسپورٹ دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے، شہریوں کے لیے بڑی سہولت

اسلام آباد: پاسپورٹ بنوانے اور تجدید کرانے والے شہریوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان، ملک کے 8 بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر میں ڈبل شفٹ کا آغاز کر دیا گیا۔

نئی پالیسی کا باقاعدہ اطلاق 20 اگست سے کر دیا گیا ہے، جس کے تحت متعلقہ پاسپورٹ دفاتر صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک شہریوں کو پاسپورٹ سے متعلق خدمات فراہم کریں گے۔

پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک جاری رہے گی۔

اوقات کار میں اضافے سے ملازمت پیشہ افراد، طلبہ اور دن کے اوقات میں مصروف رہنے والے شہریوں کو خصوصی سہولت میسر آئے گی اور وہ شام اور رات کے اوقات میں بھی پاسپورٹ بنوانے یا تجدید کرانے کے لیے دفاتر سے رجوع کر سکیں گے۔

ڈبل شفٹ کے نفاذ سے پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے بڑھتے ہوئے رش کو کم کرنے اور خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں