شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی اسلام آباد پہنچ گئے
شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
اسلام آباد آمد پر وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے مشرق وسطیٰ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
شامی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران پاکستان اور شام کے درمیان باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔