اسلام آباد: مدینہ ٹاؤن میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، میاں بیوی جاں بحق
اسلام آباد: مدینہ ٹاؤن میں شدید بارش کے باعث گھر کی کمزور چھت گرنے سے میاں بیوی ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی عمریں 50 سے 60 سال کے درمیان تھیں۔
حادثے میں ایک 17 سالہ لڑکی بھی زخمی ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گھر کی چھت مٹی اور گارڈز کی مدد سے تعمیر کی گئی تھی، جس کے باعث چھت کمزور تھی اور بارش کے دوران گر گئی۔
واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور متاثرین کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔