تھانہ نیلور کی حدود میں فائرنگ، خاتون جاں بحق؛ بھائی پر غیرت کے نام پر قتل کا شبہ

تھانہ نیلور کی حدود میں فائرنگ، خاتون جاں بحق؛ بھائی پر غیرت کے نام پر قتل کا شبہ
اسلام آباد: تھانہ نیلور کی حدود میں پیر کی صبح فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ 17 اگست 2026 کو صبح تقریباً 9:30 بجے پیش آیا، جہاں حنا ظریف زوجہ محمد نوید کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ کو مبینہ طور پر اس کے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کیا، جبکہ واقعے کی وجہ غیرت بتائی جا رہی ہے۔ تاہم قتل کے محرکات کی حتمی تصدیق پولیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکے گی۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردی ہے، جبکہ تھانہ نیلور پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں