پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز مستقل ہوگئے، حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز مستقل ہوگئے، حلف اٹھا لیا

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے چاروں ججز سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ، جسٹس انعام خان اور جسٹس اورنگریب خان شامل ہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد چاروں ججز پشاور ہائیکورٹ کے مستقل جج بن گئے۔

حلف برداری کی تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے جوڈیشل افسران، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ، ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمن یوسفزئی، خیبرپختونخوا بار کونسل کے ارکان اور وکلاء نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں