ہفتۂ آزادی کے سلسلے میں مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کی آل پارٹیز کانفرنس

ہفتۂ آزادی کے سلسلے میں مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کی آل پارٹیز کانفرنس، مرکزی صدر خالد مسعود سندھو، شیخ رشید، اعجاز الحق، عظمیٰ حمید گل سمیت سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت، نظریۂ پاکستان کے تحفظ اور قومی اتحاد کے عزم کا اظہار۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ہفتۂ آزادی کے سلسلے میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی صدر خالد مسعود سندھو، رابطہ علماء و مشائخ کے صدر شیخ یعقوب، شیخ رشید، اعجاز الحق، عظمیٰ حمید گل سمیت مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی اور تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مسعود سندھو نے کہا کہ نظریۂ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے، جبکہ آزادی کا حقیقی پیغام لا الٰہ الا اللہ کا نظام ہے۔ پاکستان محض ایک خطۂ زمین نہیں بلکہ ایک نظریے اور مقصد کے تحت حاصل کیا گیا۔ یومِ آزادی اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے اور پاکستان کی نظریاتی اساس کے تحفظ کے عزم کی تجدید کا موقع ہے۔

شیخ رشید سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ نوجوان نسل کو قیامِ پاکستان کے مقاصد اور قائداعظمؒ و علامہ اقبالؒ کے افکار سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کی آزادی کی حفاظت صرف سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ نظریاتی اساس، قومی وحدت، اسلامی تشخص اور داخلی استحکام کا تحفظ بھی پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔

شرکاء نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان ہونے والے مکہ باہمی تعاون معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو مضبوط، خوشحال، خودمختار اور اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

کانفرنس میں چیئرمین کشمیر لبرٹی موومنٹ عظمیٰ حمید گل، صدر انجمن تاجران آل پاکستان اجمل بلوچ، صدر انجمن گوجر اسلام آباد چوہدری تاج گجر، ق لیگ اسلام آباد کے مرکزی رہنما چوہدری جہانگیر، چیئرمین عالمی تحریک یکجہتی پاکستان ڈاکٹر عظمت سلطان، ڈاکٹر شیر عالم، سابق میئر میاں مروت خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سرور جازی، سابق ایم ایم اے پی اسلام آباد شیخ زبیر احمد، شیخ جمیل احمد، اسحاق عباسی، میٹروپولیٹن پریس کلب، صدر راولپنڈی/اسلام آباد یوسف راجپوت، چیئرمین اتحاد اسلامی مقبوضہ کشمیر سید منظور احمد شاہ، چیئرمین آل پارٹیز کشمیر کانفرنس علامہ محمد صفی اور چیئرمین تحریک شہداء پاکستان ڈاکٹر حنیف مغل سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں