🚨 ٹاپ بریکنگ: راولپنڈی مال روڈ پر فائرنگ، ملزم ہلاک
راولپنڈی: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مال روڈ راولپنڈی میں فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزم کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ ملزم کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع خیبر کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک سیاسی جماعت کا پرچم، اسلحہ، گولیاں اور بعض اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واقعے کے دیگر پہلوؤں، ملزم کے ممکنہ مقاصد اور برآمد ہونے والی اشیاء سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔