مظفرآباد
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں میرپور ڈویژن کے تین اضلاع کی 13 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے-1 میرپور ون سے مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق، ایل اے-2 میرپور ٹو سے پیپلز پارٹی کے قاسم مجید، ایل اے-3 میرپور تھری سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری سعید، ایل اے-6 بھمبر ٹو سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رزاق، ایل اے-7 بھمبر تھری سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق، ایل اے-8 کوٹلی ون سے مسلم لیگ (ن) کے ملک نواز، ایل اے-9 کوٹلی ٹو سے مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم، ایل اے-10 کوٹلی تھری سے پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یٰسین، ایل اے-11 کوٹلی فور سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اخلاق، ایل اے-12 کوٹلی فائیو سے پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یٰسین جبکہ ایل اے-13 کوٹلی سکس سے مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد آگے ہیں۔
ایل اے-4 میرپور فور اور ایل اے-5 میرپور فائیو کے غیر حتمی نتائج تاحال سامنے نہیں آ سکے۔
رات 10 بجے تک موصول ہونے والے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق 13 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) 8 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ دو نشستوں کے نتائج ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یٰسین دونوں حلقوں، ایل اے-10 اور ایل اے-12، سے کامیاب رہے ہیں۔