فوارہ چوک کے گیٹ اقتدار میں آکر اکھاڑ پھینکیں گے، ملک امین اسلم

فوارہ چوک کے گیٹ اقتدار میں آکر اکھاڑ پھینکیں گے، ملک امین اسلم

سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ اٹک کے عوام اور تاجروں کے حقوق کے لیے وہ کسی مصلحت، خوف یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔ انہوں نے فوارہ چوک اور سول بازار میں بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت لگائے گئے گیٹوں اور راستوں کی بندش کو عوام اور تاجروں کے لیے مشکلات کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو ان گیٹوں کو اکھاڑ کر کالا چٹا پہاڑ میں پھینک دیں گے۔

فوارہ چوک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیوٹیفکیشن منصوبے پر نظرثانی کرکے آمدورفت، پارکنگ، کاروباری سرگرمیوں اور شہری سہولیات کو ترجیح دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورتی ضروری ہے، لیکن ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے عوام کے راستے بند اور تاجروں کا روزگار متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں