آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی تبدیل، ڈی جی این سی سی آئی اے تعینات
حکومت نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کو عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے انہیں ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) تعینات کردیا ہے۔
دوسری جانب چودھری سہیل گُجر کو نیا آئی جی اسلام آباد پولیس مقرر کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔