آزاد کشمیر انتخابات تک الیکٹرک بسیں ضبط کرنے کا حکم، سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی

آزاد کشمیر انتخابات تک الیکٹرک بسیں ضبط کرنے کا حکم، سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی

مظفرآباد: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے آزاد کشمیر حکومت کو فراہم کی جانے والی الیکٹرک بسیں انتخابات تک ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے بھیجی گئی الیکٹرک بسیں سیکرٹریٹ ٹرانسپورٹ پول میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اقدام کے بعد سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے کہ انتخابی عمل کے دوران کسی بھی حکومتی اقدام یا سہولت کی فراہمی کو انتخابی اثراندازی کے تناظر میں کیسے دیکھا جائے گا۔

مریم نواز حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر کو دی جانے والی الیکٹرک بسوں کے معاملے پر سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں مختلف سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم بسوں کی اصل تعداد، فراہمی کی شرائط اور مالی ذمہ داریوں سے متعلق سرکاری سطح پر مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق الیکشن کمیشن کو شفافیت اور غیر جانب داری کو یقینی بنانا چاہیے۔

نوٹ: بسوں کی قیمت، منصوبے کی مجموعی لاگت، سالانہ ادائیگیوں اور دیگر مالی اعداد و شمار سے متعلق دعووں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں