وڈھ میں ڈیزل سے لدی گاڑی نذرِ آتش، محنت کش کی برسوں کی کمائی راکھ بن گئی

وڈھ میں ڈیزل سے لدی گاڑی نذرِ آتش، محنت کش کی برسوں کی کمائی راکھ بن گئی

وڈھ: بلوچستان کے علاقے ھڑنمبو کراس، وھیر (نال روڈ) پر نامعلوم مسلح افراد نے ڈیزل سے لدی ایک زمیاد گاڑی پر فائرنگ کے بعد اسے آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

متاثرہ گاڑی کے مالک نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’’ظالموں نے میری روزی روٹی کو جلا کر راکھ کر دیا، میری زندگی بھر کی محنت ایک لمحے میں ختم ہوگئی۔‘‘

گاڑی مالک کے مطابق واقعہ آج صبح پیش آیا، جس کے باعث اسے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ یہ علاقہ سردار اختر مینگل اور شفیق مینگل کے زیرِ اثر ہے، اور ذمہ داران کے خلاف انصاف اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ تشدد اور آتش زنی کے واقعات میں سب سے زیادہ نقصان عام اور محنت کش افراد کو اٹھانا پڑتا ہے، جن کا ذریعہ معاش چند لمحوں میں تباہ ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں