نور عالم خان: میں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید نہیں کی، شہداء کو سیاست میں نہیں لانا چاہیے

نور عالم خان: میں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید نہیں کی، شہداء کو سیاست میں نہیں لانا چاہیے

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید نہیں کی، ان کا کوئی کام نہیں کہ وہ مولانا صاحب پر تنقید کریں۔ انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ پاکستان کے شہداء کو سیاست میں نہیں لانا چاہیے اور شہادتوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

نور عالم خان نے کہا کہ انہیں گالیاں دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، کسی بھی لیڈر کو اس طرح کے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ اگر ملک میں فوج، پولیس اور ایف سی نہ ہو تو پھر ہم کیا کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ وہ تو اپوزیشن میں بھی اپوزیشن ہیں، ان پر لوٹا ہونے کے الزامات لگتے ہیں، لیکن اگر انہوں نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا ہوتا تو انہیں گالی دی جا سکتی تھی۔ بطور رکن قومی اسمبلی انہوں نے پاکستان کا حلف اٹھایا ہے، کسی فرد کی ذات کا نہیں۔

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اپنے ملک کی افواج اور اداروں کی حمایت میں نہیں ہوں گے تو کون ہوگا؟ کیا ایم این اے شپ ضروری ہے؟ کیا ہم نے ساری عمر زندہ رہنا ہے؟ ملک ہے تو ہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور اداروں کی عزت کرنی چاہیے، پولیس، فوج اور ایف سی کو سیاست سے باہر رکھا جائے، کیونکہ ان اداروں کے اہلکاروں نے ملک کے لیے شہادتیں دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں