وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشگردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی پشت پناہی حاصل ہہ۔#ISPR کے زیر اہتمام کوئٹہ میں سمر کیمپ سے خطاب

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام سمر کیمپ 2026، ملک بھر سے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک

کوئٹہ: آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام پاکستان بھر کے طلبہ و طالبات کے لیے سمر کیمپ 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کے 18 سے زائد اسٹیشنز سے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026 کے شرکاء کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال، دہشت گردی کے چیلنجز اور نوجوانوں کے کردار و ذمہ داریوں پر اظہارِ خیال کیا گیا۔

فتنہ الہندوستان اور اس کی پراکسیز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ان تنظیموں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی پشت پناہی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان نے متعدد تنبیہات اور دوحہ معاہدے کے باوجود دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے، جبکہ قومی اتحاد، یکجہتی، باہمی اعتماد اور نوجوانوں کی مثبت سوچ ہی مضبوط اور پرامن ملک کی ضمانت ہے۔

خصوصی نشست کے دوران طلبہ و طالبات نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے دہشت گردی، سرمایہ کاری، اسمگلنگ، سوشل میڈیا اور دیگر امور سے متعلق سوالات کیے۔

طلبہ و طالبات نے کہا کہ انہیں بلوچستان سے متعلق مختلف سوالات کے حقائق پر مبنی اور مدلل جوابات ملے۔ شرکاء نے ایسے مکالموں کو قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ضروری قرار دیا۔

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026 کو نوجوانوں میں قومی شعور، مثبت اقدار اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں