زمینی تنازعات، مقدمہ بازی کی رنجش،گھات لگائے ملزمان نے باپ، بیٹے کو گولیوں سے چھلنی کردیا،دوہرے قتل کا سنگین واقعہ تھانہ مندرہ کے علاقے ماہندر میں گزشتہ شب پیش آیا، موہڑہ پیرو ڈریال تحصیل گوجرخان کے محمد افضال نے پولیس کو بتایا کہ بھائی جاوید، بھتیجوں سبیل، لقمان، محمد زین ہمراہ تھرجیال گاؤں اپنے کزن محمد مسعود کی تیمارداری کے لیے آئے ہوئے تھے،اپنے موٹر سائیکلوں پر تھرجیال گاؤں سے واپسی دوران ڈھوک لوہدرہ بھٹہ خشت کے قریب پہنچے تو اچانک پہلے سے چھپے ہوئے غلام رسول،ہارون سکنہ دیہہ مسلح کلاشنکوف سامنے آگئے ، جنہیں ہم نے موٹر سائیکلوں کی ہیڈ لائٹس کی روشنی میں پہچان لیا، غلام رسول نے للکار مارتے ہوئے بھائی جاوید پر کلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ کردی، ہارون نے بھتیجے سبیل پر فائرنگ کی جو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے گر گیا، فائرنگ کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، بھائی جاوید اور بھتیجا سبیل موقع پر ہی دم توڑ گئے، وجہ عناد زمینی تنازعہ اور مقدمہ بازی ہے جسکی رنجش میں غلام رسول، ہارون نے، ظہور احمد، غفور احمد، محمد خاور، ایزان ساتھ باہم صلاح مشورے سے بھائی اور بھتیجے کو ناحق قتل کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مندرہ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے، ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان منتقل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
وجرخان ( ) گوجرخان میں گزشتہ شام عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، راولپنڈی میں قتل و غارت کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ تھانہ مندرہ کی حدود ماہندر روڈ، موہڑہ پیرو ڈریال کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
اے ایس پی دیگر افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
علاقہ مکینوں نے بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔