گوجرخان ( ) گوجرخان میں گزشتہ شام عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، راولپنڈی میں قتل و غارت کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ تھانہ مندرہ کی حدود ماہندر روڈ، موہڑہ پیرو ڈریال کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
اے ایس پی دیگر افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
علاقہ مکینوں نے بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ @highlight