خوشحال گڑھ چیک پوسٹ جنڈ کے قریب خودکش حملے کو ناکام بنانے کی شہری شہید لیاقت علی کی نماز جنازہ وزیر ریلوے حنیف عباسی اور دیگر کی شرکت

خوشحال گڑھ چیک پوسٹ جنڈ کے قریب خودکش حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران بہادری اور جرات کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہری شہید لیاقت علی کی نماز جنازہ پولیس لائن اٹک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال، اسٹیشن کمانڈر آرٹلری سنٹر اٹک بریگیڈیئر حامد مختیار،ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابرسرفراز الپا، ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا، ڈی پی او سردار موارہن خان،اےڈی سی جی انیل سعید،سابق وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ،چیئر مین ہیلتھ کمیٹی اٹک،سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ،پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک حمید اکبر خان،ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد،رہنما مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی تین ملک علی حمزہ صفدر،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر محمد اظہر ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید تقی شاہ ، چیف آفیسر بلدیہ سردار آفتاب احمد خان، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر جواد الہی،شہید کے دونوں بچوں ،سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن راولپنڈی بینچ شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،شیخ وقار عظیم صدیقی ،شیخ اجمل محمود ،علامہ رفاقت علی حقانی ،علامہ شابان علی حقانی،ضلعی رہنما جے یو آئی مفتی سید امیر زمان حقانی ،ملک امانت خان راول، ضلعی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، شہید کے لواحقین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نماز جنازہ پیر سعادت علی شاہ چورہ شریف نے پڑھائی،اس موقع پر شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی جبکہ شرکاء کی جانب سے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کے درجات کی بلندی، ملک پاکستان کی سلامتی، امن و استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں،وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد لیاقت علی شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر انسانیت، امن اور وطن عزیز کے تحفظ کی عظیم مثال قائم کی ہے،انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا،وفاقی وزیر نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،اس موقع پر شرکاء نے شہید محمد لیاقت علی کی جرات و بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بہادر لوگ قوم کا سرمایہ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بے گناہ شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنائیں،اس موقع پر اٹک پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور ان کی عظیم قربانی، حب الوطنی اور بے مثال بہادری کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا، شہید لیاقت علی نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے بے شمار قیمتی جانیں محفوظ بنائیں اور جرات و قربانی کی ایک روشن مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،ترجمان اٹک پولیس نے کہا کہ اٹک پولیس اس دکھ کی گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانی کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا، اس موقع پر ملکی سلامتی، امن و امان کے قیام اور شہید کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نےاٹک میں بہادری کی مثال قائم کرنے والے پاکستان ریلوے کے گینگ میٹ لیاقت شہید کو خرا ج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو بار بار تنبیہ کر رہے ہیں،افغانستان کو واضح پیغام ہے کہ پھر اسی زبان میں بات کریں گے جس میں وہ سمجھتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن میں میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کسی انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں،لیاقت علی کی شہادت قوم پر قرض ہے،وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر یہاں آیا ہوں،شہید کے اہل خانہ سے پوری کمپنسین کریں گے،ریاست اپنے شہدا کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتی،ہم شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے،80 لاکھ روپے کے چیکس شہید کے اہل خانہ کو دیےا جائیں گے،محمد لیاقت علی شہید نے وطن اور انسانیت کے تحفظ کے لیے عظیم قربانی دی، حکومت دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے،پاکستان کی افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے، شہید محمد لیاقت کی جرات و بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں قوم کا سرمایہ قرار دیا، شہید ریلوے ملازم نے منکور چوکی کے قریب بہادری کی مثال قائم کر کے،خودکش بمبار کو تن تنہا روک لیا، بمبار ہلاک اور لیاقت علی شہید ہو گئے، شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت شہید نے اپنی جان قربان کر کے متعدد قیمتی جانوں کو بچایا اور بہادری کی نئی مثال قائم کی، پوری قوم کو شہید لیاقت کی جرات اور فرض شناسی پر فخر ہے، وفاقی وزیر ریلوے نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے، دہشت گردی کے خلاف قوم کے ایسے بہادر سپوت ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے،انہوں نے متعلقہ حکام کو شہید کے خاندان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
منکور میں خودکش دھماکہ کے دوران شہید ہونے والے پاکستان ریل وے کے گینگ میٹ 42 سالہ محمد لیاقت ولد کرم الٰہی سکنہ منکور جن کی ایک نماز جنازہ پولیس لائن اٹک اور دوسری ان کے آبائی گاوں منکور کرکٹ گراونڈ اداکی گئی دونوں نماز جنازہ کے موقع پر انہیں سلامی گارڈ پیش کی گئی اور بعد ازاں ان کی تدفین مسجد بلال منکور کے قریب قبرستان میں اداکی گئی ،شہید نے سوگواران میں بیوہ سکینہ ،دو بیٹے اٹھارہ سالہ محمد حسین ، نو سالہ محمد عباس ،تیرہ سالہ سوہانہ بی بی اورتین بھائی محمد جاوید، محمد ارشد ،نوید خان شامل ہیں چھوڑے ہیں ۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جنڈ میں خودکش حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہری محمد لیاقت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اٹک کے عوام کو اپنے بہادر سپوت کی عظیم قربانی پر فخر ہے،اٹک کے لوگ غیرت مند اور اپنی سیکیورٹی فورسز پر جان نچھاور کرنے والے ہیں،شہید لیاقت نے جان کا نذرانہ دے کر کئی قیمتی جانیں بچائیں،خودکش حملہ آور جوائنٹ پولیس چیک پوسٹ خوشحال گڑھ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ سینہ سپر ہے،خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے والے شہید لیاقت کے لیے سول ایوارڈ کی سفارش کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں