لاہور: شہر کے علاقے مزنگ میں حساس اداروں کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مبینہ رکن کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور: شہر کے علاقے مزنگ میں حساس اداروں کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مبینہ رکن کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کی، جس کے دوران ملزم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص سے تفتیش جاری ہے اور اس کے ممکنہ نیٹ ورک کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کے قبضے سے اہم شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں، تاہم سرکاری سطح پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں