راولپنڈی کی بارانی یونیورسٹی سکیورٹی خدشات کے باعث 26 اپریل تک بند اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ کا اہم اعلان، ہیوی اور پبلک ٹرانسپورٹ معطل

راولپنڈی کی بارانی یونیورسٹی سکیورٹی خدشات کے باعث 26 اپریل تک بند کر دی گئی ہے، تدریسی عمل مکمل طور پر آن لائن ہوگا اور طلبہ کو ہاسٹلز فوری خالی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ اساتذہ و اسٹاف گھروں سے کام کریں گے۔ اسی طرح بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں 20 سے 24 اپریل تک تمام کلاسز آن لائن ہوں گی اور 20 اور 21 اپریل کے مڈ ٹرم امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
: اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ کا اہم اعلان، ہیوی اور پبلک ٹرانسپورٹ معطل
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے اہم اعلان کرتے ہوئے شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کو تاحکم ثانی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلے کے تحت شہر میں بسوں، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت فی الحال روک دی گئی ہے جبکہ ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ضلعی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ مزید برآں، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال معمول پر آنے کے بعد ٹرانسپورٹ کی بحالی سے متعلق آگاہ کر دیا جائے گا۔

ایران امریکہ مذاکرات کے ممکنہ دوسرے راؤنڈ کا معاملہ جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس بند کردی گئی
میٹرو بس سروس پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند کر دی،میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا کچہری تک فعال ہے،میٹروبس حکام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں