ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان نے سرکل لٹکوہ کا وزٹ کرکے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال نے سرکل لٹکوہ کا وزٹ کرکے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا*

ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان نے پولیس اسٹیشن شغور اور لٹکوہ کا دورہ کرکے سکیورٹی انسپکشن کیا۔

اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ احمد عیسی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

سکیورٹی انسپکشن کے دوران تھانے کے باونڈری وال, عمارت,جوانوں کے بیرکس, سنتری پوسٹ سی۔ سی۔ٹی۔وی کیمروں ,روزنامچہ اور فرنٹ ڈسک پر موجود زیر تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا اور محرر اسٹاف کو خصوصی ہدایات دی کہ وہ تھانے آنے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

موجود حالات میں تھانہ جات میں سیکورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا.

شعبہ تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں