پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ جس طرح آج تحریک انصاف کے ساتھ ھوریا ھے اسی طرح پچاس سال سے پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کے لئے ھوتا ریا۔وہ بھلوال کے علاقے پھلروان میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے ندیم افضل چن کہنا تھا کہ عوام نے دیکھ لیا کس طرح جماعتیں ختم اور کمزور ھوتی ہیں۔پیپلزپارٹی کل یوم تاسیس شاندار طریقے سے منائے گی۔پیپلزپارٹی غریب مزدور،کسان ،سرکاری ملازمین اور مڈل کلاس کی جماعت ھے۔پیپلزپارٹی بنی ھی غریب عوام کے لئے تھی۔بلدیاتی الیکشن آرہے ھے ۔حکمرانوں کو عبرت ناک شکست دیں گے۔ حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کروائیں گےملک میں جو بھی بچہ پیدا ہوتا ھے وہ آئی ایم ایف اور عالمی اداروں کا مقروض ھوتا ھے۔ائی ایم ایف نے حکومت کو ملک میں کرپشن کے حوالہ جو لیٹر لکھا وہ غلط نہیں۔یہی کرپشن ھے جو ھمارے ملک ،صوبے اور علاقے کو کھا رھی ھے۔. مجھے تین الیکشن میں ہروایا گیا،الیکشن کا شوق نہیں ،مگرظالموں کے خلاف جہاد کرتا رہوں گا ۔اپنے حلقہ میں صوبائی وزیر تعلیم کو تعلیمی اداروں کی حالت زار دیکھانے کے لئے دعوت دی۔صوبائی وزیر تعلیم چیلنچ قبول کرکے بھی نہ ائے۔۔پیپلزپارٹی بھلوال میں اربوں روپوں کی لاگت سے بڑا ھسپتال بنانے جارھی ھے ۔یہ ھسپتال بلاول بھٹو زرداری کا حلقہ کےعوام کو تحفہ ھوگا۔امید ھے گردوں کے حوالہ سے بننے والا یہ ھسپتال تین ماہ میں کام شروع کردے گا۔