پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے میٹا پلیٹ فارم ان کارپوریشن کے وسطی و جنوبی ایشیا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر صارم عزیز کی ملاقات
بلاول بھٹو زرداری سے میٹا پلیٹ فارم ان کارپوریشن کے وفد کی زرداری ہاؤس میں ملاقات
بلاول بھٹو زرداری کو میٹا کے وفد کی میٹا اے آئی سے متعلق بریفنگ
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو میٹا کے وفد نے انسٹاگرام Teen اکاؤنٹس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی
بچوں کے لئے انسٹاگرام اکاؤنٹس میں نہ صرف پیغام بھیجنے کے حوالے سے پابندیاں ہوں گی بلکہ نامناسب الفاظ خود فلٹر ہوجائیں گے، بریفنگ
بچوں کے لئے انسٹاگرام اکاؤنٹس میں وقت کی پابندی ہوگی اور ایک گھنٹے بعد ایپ بند ہونے کا پیغام آجائے گا، بریفنگ
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میٹا کے وفد کے درمیان اے آئی سے متعلق قانون سازی کے حوالے سے بھی تجاویز
پاکستان کی نوجوان نسل اے آئی کی بدولت آنے والی تبدیلیوں کو ذمہ داری سے قبول کررہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
پاکستان کے نوجوان ڈیجیٹل عہد کا سامنا کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
بچوں کے لئے انسٹاگرام اکاؤنٹس فیچرز کا سامنے آنا تربیت سے متعلق فکرمند والدین کے لئے ایک خوشی کی خبر ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری