ہنزہ میں مبینہ مخلوط ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل، انتظامیہ نے امبیانس ہوٹل سیل کردیا

ہنزہ میں مبینہ مخلوط ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل، انتظامیہ نے امبیانس ہوٹل سیل کردیا

ہنزہ: مبینہ مخلوط ڈانس پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور عوامی سطح پر ردِعمل کے بعد ضلعی انتظامیہ ہنزہ حرکت میں آگئی۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی، جس پر انتظامیہ نے علی آباد میں واقع امبیانس ہوٹل کو سیل کردیا۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق غیر اخلاقی سرگرمیوں اور فحاشی کے فروغ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ ایسے معاملات میں قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

انتظامیہ کی جانب سے ہوٹل سیل کیے جانے کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے۔ تاہم وائرل ویڈیو سے متعلق دعووں اور واقعے کی مکمل تفصیلات کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں