پٹرول 1 روپے 19 پیسے مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے کمی
اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 7 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔