حاصل پور میں جان لیوا ٹریفک تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، چار افراد موقع پر ہی جاں بحق

حاصل پور میں جان لیوا ٹریفک حادثہ کئی خاندانوں کو سوگوار کر گیا حاصل پور کے چشتیاں روڈ پر واقع کٹاریاں چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والے تمام افراد ضلع بہاولنگر کے رہائشی تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور جانبحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چشتیاں روڈ پر تیز رفتاری معمول بن چکی ہے عینی شاہدین کے مطابق، بس ڈرائیور تیز رفتاری کے ساتھ بس چلا رہا تھا اور سڑک کی تنگی کی وجہ سے موٹر سائیکل کو بچانے میں ناکام رہا۔ نتیجتا چار جانیں ایک پل میں ختم ہو گئیں پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں