*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے*
وزیرِ اعظم کی پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد.
حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری.
حال ہی میں پاکستان تاریخ کے کٹھن مرحلے سے گزرا۔ کابینہ میں گفتگو
6 اور 7 مئی 2025 کی رات بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ مسلط کی. وفاقی کابینہ
پاکستان کی سول آبادی میں معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا. وفاقی کابینہ
دشمن کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت کو پامال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی. وفاقی کابینہ
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مثالی جرآت اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی اور مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا. وفاقی کابینہ
آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی. وفاقی کابینہ
ان کی شاندار عسکری قیادت، جرآت، اور بہادری، پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے اور دشمن کے مقابلے میں دلیررانہ دفاع کے اعتراف میں، جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی وزیرِ اعظم کی تجویز کابینہ نے منظور کر لی.
وزیرِ اعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا.
حکومت کا ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ.
وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہداء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران انکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا.
*بریکنگ*
*معرکہ حق/سوشل میڈیا پر ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر ‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا*
وفاقی حکومت کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل عہدے پر تقرری
فیلڈ مارشل عہدے کی تقرری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات
“فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر” سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
عوام کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا
سوشل میڈیا پر یہ ٹرینڈ ہر پاکستانی کے دل کی آواز اور اپنے سپہ سالار سے محبت کی عکاس ہے
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر دلی مبارکباد.
آرمی چیف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا. وزیرِ اعظم
جنرل سید عاصم منیر کو اللہ تعالٰی نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں ان کی دلیری، استقامت اور دانشمندی کا کلیدی کردار تھا. وزیراعظم
آرمی چیف کی دفاع وطن کیلئے گراں قدر خدمات اور آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے خطے میں طاقت کے توازن کو قائم کرنے کیلئے اقدامات پر انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی. وزیرِ اعظم
معرکہ حق کے دوران آرمی چیف سے لے کر سرحدوں پر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے والے ہر سپاہی نے دفاع وطن کیلئے دلیری سے اپنی خدمات سر انجام دیں. وزیرِ اعظم
مجھ سمیت پوری قوم کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور انکی قیادت میں اپنی بہادر افواج کے غازیان و شہداء اور انکے اہل خانہ پر فخر ہے. وزیرِ اعظم.
سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے چوہدری شجاعت حسین
فیلڈ مارشل کا عہدہ جنرل سید عاصم منیر کی دفاع وطن کی خاطر خدمات کا اعتراف ہے ، چوہدری شجاعت حسین
آپریشن بنیان المرصوص کی منصوبہ بندی حکمت عملی اور کامیابی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تاریخی کارنامہ ہے، چوہدری شجاعت حسین
سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے حالیہ پاکستان بھارت جنگ میں تاریخی فتح اور کامیابی حاصل کی، چوہدری شجاعت حسین
یقین ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی، چویدری شجاعت حسین
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے فضائی دفاع کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے،
چوہدری شجاعت حسین
ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کو عہدے کی مدت میں توسیع پر بھی مبارکباد چوہدری شجاعت حسین
ایئر چیف مارشل کی کامیاب جنگی حکمت عملی کی بدولت پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا، چوہدری شجاعت حسین
پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، پوری قوم مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے،چوہدری شجاعت حسین
جنرل۔عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل ترقی قوم کی آواز تھی ۔طارق حسن جنرل سیکرٹری
جنرل عاصم قوم کی امنگوں کے محافظ بن کر ابھرے ، طارق حسن جنرل سیکرٹری
صدر اور وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزرا، چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد
*بریکنگ*
صدر اور وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزرا، چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد
فیلڈ مارشل کا
اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں – فیلڈ مارشل عاصم منیر
یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں – فیلڈ مارشل عاصم منیر
صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان – فیلڈ مارشل عاصم منیر
یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے – فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا قوم کا شکریہ
*وزیراعظم آزادکشمیر کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ترقی پر مبارکباد*
مظفرآباد 20 مئی 2025 وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کا آپریشن “بنیان المرصوص” کی شاندار حکمت عملی کے اعتراف میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے رینک پر ترقی دینا ایک دانشمندانہ اور بروقت فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دلیرانہ، باوقار اور بصیرت افروز قیادت نے دشمن بھارت کو دفاعی محاذ پر تاریخی شکست سے دوچار کیا، جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی مسئلہ کشمیر سے غیر متزلزل وابستگی اور بے باک مؤقف کشمیری عوام کے دل کی آواز ہے۔ ان کی قیادت میں پاک فوج نے حق و سچ کی جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کشمیر سے متعلق جرات مندانہ بیان کہ “تین جنگیں لڑیں، سات اور لڑیں گے” کشمیری عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر اور پوسٹرز کشمیریوں کی بے پناہ محبت اور اعتماد کا مظہر ہیں۔ کشمیری قوم انہیں اپنا محسن اور فخر سمجھتی ہے اور ان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔