اٹک سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہید لانس نائیک عثمان کی آبائی شہر اعوان پور فتح جنگ میں نماز جنازہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ،عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا،شہید کے اہل خانہ کو گورنر پنجاب نے گلے لگایا اور دلاسہ دیا، گورنر پنجاب نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اپنی جا نو ں کا نذرانہ پیش کر کے ہمارے بچوں کو یتیم ہو نے سے بچا رہے ہیں،پا ک فوج کو جعفر ایکسپریس ٹرین جیسے دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنانے پر خراج تحسین اور سلام پیش کر تا ہوں ایسے واقعات کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہیں، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے گورنر ہاوس میں انہی کے لئے بیٹھا ہو، پاک فوج اور سیکیورٹی فورسزکے شہداء کے اہل خانہ کے لئے گورنر ہاوس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، دہشت گردی کے خلا ف تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی خاطر متحد ہونے کی ضرورت ہیں، انڈیا اور افغانستان جیسے ملکوں میں دہشتگردی جیسے منصوبے بنائے جاتے ہیں جس کی شدید مذمت کرتا ہوں، میں اورپوری پاکستانی قو م دہشتگر دی کی اس جنگ میں پا ک فوج کی شا نہ بشانہ کھڑے ہیں۔
سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں میں پاک فوج کے جوان ملک امتیاز بھی شامل ہیں ملک امتیاز کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی ہے جبکہ جسد خاکی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
وی او۔
ملک امتیاز چھٹی پر گھر واپس آرہا تھا کہ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گیا امتیاز نے 31 مارچ کو اقوام متحدہ کے مشن کیلیے سوڈان روانہ ہونا تھا امتیاز اپنے ہل خانہ سے ملنے کیلیے واپس آرہا تھا کہ دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بن گیا امتیاز نے سوگواران میں بیوہ تین بچے والدین چار بھائی اور دو بہنوں کو چھوڑا ہے علاقے میں شہید کی جسد خاکی پہنچی تو ہر آنکھ اشک بار ہوگئی شہیٹکی نماز جنازہ اسکے آبائی گاؤں گنڈیال میں ادا کی گئی جبکہ نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں شہید کی جد خاکی سپرد خاک کردیا گئی۔