مانسہرہ و گردونواح میں آج تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری وادی کاغان اور شوگران میں برفباری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا

مانسہرہ و گردونواح میں آج تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری وادی کاغان اور شوگران میں برفباری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا
ضلع مانسہرہ کے مختلف میدانی علاقوں میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ کے ساتھ جاری رہا جبکہ وادی کاغان کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے مانسہرہ اور بالاکوٹ میں بارش جبکہ ناران کاغان اور شوگران میں برفباری کے بعد جاتی ہوئی سردی ایک بار پھر واپس لوٹ ائی جبکہ ضلع اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہ قراقرم کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بحال کردیا اسسٹنٹ کمشنر داسو گل فراز کے مطابق 36گھنٹوں بعد کوہستان کے مختلف مقامات جن میں شیتیال ،برشین اور لوٹر شامل ہیں وہاں سے سڑک کو بحال کرکے ٹریفک کی روانگی کو برقرار رکھا ہوا ہے محکمہ موسمیات نے مزید دو روز تک بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں