سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس انتقال کر گئے

لاہور: سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس انتقال کر گئے، وہ گزشتہ چند ہفتوں سے علیل اور صاحبِ فراش تھے۔

حافظ محمد ادریس کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید پراچہ نے بھی حافظ محمد ادریس کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے حافظ محمد ادریس کی دینی، سیاسی اور جماعتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

حافظ محمد ادریس کی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں