افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والی تمظیم افغانستان ریپبلک فرنٹ ARF نے ملک کے سرحدی مسائل بارے اپنے بیان کہا کہ ڈیورنڈ لائن کو افغانستان اور پاکستان کے درمیان ایک ناقابلِ تردید قانونی اور سیاسی حقیقت حاصل ہے
فرنٹ کا موقف ہے کہ بین الاقوامی قوانین اور تاریخی اصولوں کے مطابق یہ سرحد مختلف ادوار میں طے پا چکی ہے اور اس وقت کی حکومتوں نے اسے باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا لہٰذا اب اسے قانونی اور بین الاقوامی سرحد کی حیثیت حاصل ہے
اس اعلامیہ میں ملک کے سیاسی رہنماؤں اور اشرافیہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایسے حساس معاملات پر جذباتیت، نسلی یا علاقائی سیاست سے گریز کریں اور قومی مفادات کو ترجیح دیں
فرنٹ نے واضح کیا کہ بے بنیاد اور اشتعال انگیز دعوے مسائل حل کرنے کے بجائے بحرانوں میں اضافے اور قومی وحدت کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں
اپنے بیان میں مذید کہا کہ ARF کی اولین ترجیح افغان عوام کو انسانی اور سیاسی بحران سے نکالنا اور عوام کو طالبان کی حکمرانی سے نجات دلانا ہے
#قصوریات