کراچی غیر ملکی باشندوں کی وین پر خودکش حملے کو سیکورٹی گارڈز اور پولیس نے ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گرد ہلاک ایک سیکورٹی گارڈ شہید حملہ آور بھارتی ایجنٹ بلوچ علیحدگی پسند تنظیم کا دہشتگرد نکلا

کراچی
لانڈہی مانسہرہ کالونی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون جانےوالی غیر ملکی شہریوں کی وین پر خودکش حملے کو سیکورٹی گارڈز اور پولیس نے ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ جبکہ ایک سیکورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔ہلاک ملزمان کے قبضے اور اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے گئے۔ حساس اداروں نے حملہ آوروں اور ان کے سہولت کاروں کے بارے تحقیقات شروع کردی ہے
جمع کی صبح کو لانڈہی مانسہرہ کالونی میں غیرملکیوں کی وین پر حملہ مکمل معلومات اور ریکی کے بعد کیا گیا۔ سچ نیوز کو ملنے والی فوٹیج دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوارملزمان روڈ کے کنارے کھڑے ہوکر اپنے ہدف کا انتظار کر رہے ہیں

غیرملکیوں کی وین پر حملہ کرنے والا ملزم روڈ پرپہلے سے مارک شدہ اسپیڈ بریکر پر کھڑا ہے اور مطلوبہ گاڑی آنے پر اس نے خود کو اڑادیا
خودکش حملہ آور کے خود کو اڑانے کے بعد دوسرےملزم نے فائرنگ کی۔ تاہم جوابی فائرنگ سے دوسرا ملزم سہیل بھی مارا گیا۔ جس کے رشتے داروں کو پنجگور میں حراست میں لیا گیا ہے
سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کے انچارج راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کا قافلہ تین گاڑیوں پر مشتمل تھا جو کہ زم زمہ کلفٹن سے نکلا تھا۔ ملزمان نے مکمل ریکی کے بعد اسپیڈ بریکر کو مارک کیا تھاانہوں نے کہا کہ حملے میں علحیدگی پسند ملوث ہوسکتے ہیں.ایک اطلاع کے مطابق ملزمان کچھ روز قبل ہی حب میں جمع ہوئے تھے۔ایس ایس پی ملیر،ڈی آئی جی ایسٹ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے علاوہ دیگر اعلی افسران و حساس اداروں کے افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی فوٹیج میں پولیس اہلکار کو دہشتگرد سے مقابلہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے
پولیس اہلکار حملے کے مقام پر موجود سروس روڈ پر دہشتگرد سے مقابلہ کرتا رہاحملے سے کچھ دیر قبل کی سی سی ٹی وی تفتیشی اداروں کو۔موصولموٹر سائیکل سوار مبینہ دہشتگردوں کو مقام سے کچھ فاصلے پر دیکھا گیا ہے
وزیر داخلہ سندھ نے آئندہ احکامات تک سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیئے۔

نماز جمعہ کی مناسبت سے مساجد امام بارگاہوں و دیگر کھلے مقامات پر سیکیورٹی اقدامات کو فول پروف بنایا جائے۔

ضلعی ایس ایس پیز, ایس ڈی پی اوز فیلڈ میں آئیں۔وزیر داخلہ سندھ

ایس ایچ اوز سیکیورٹی اقدامات میں انتہائی مستعد اور الرٹ رہیں۔وزیر داخلہ سندھ

رینڈم اسنیپ چیکنگ, پکٹنگ اور پیٹرولنگ پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔

سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کو نمایاں رکھتے ہوئے باہم روابط کو یقینی بنایا جائے۔

کمیونیکشن حکمت عملی کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔ضیاء الحسن لنجار

28f30053-2112-4c7b-b4a1-5eac715b3033

70062e76-b694-4faf-a24b-8df7340b509f

a9dd095a-501e-403f-af8e-099015e52407

ff71ee29-766c-430d-8082-a6789cde108b

7248d574-6f0e-4963-b0bd-7bf6ab8c3fdd

d6180d49-18b6-4864-b510-f80fe682d063

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں