کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم استعمال کر کے ڈکیتی کی واردات کرنے والا گروہ گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز

ویسٹ پولیس کی بڑی کاروائی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم، کیپس اور نام کا استعمال کر کے ڈکیتی کی واردات کرنے والا گروہ گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز

ملزمان گروہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم اور اسلحہ کا استعمال کر کے ہاؤس روبری کے لئے گھر میں داخل ہوتے تھے۔

ملزمان مورخہ 05 مئی 2021 کو بھی رات کی تاریخی میں شہری محمد نعیم کے گھر میں اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے گھر میں موجود افراد کو یرغمال بنایا اور قیمتی زیورات، نقدی اور لائسنس شدہ اسلحہ چھین کر فرار ہوئے۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 472/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 شہری کی مدعیت میں تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔

سی سی ٹی وی (CCTV) فوٹیج کی مدد سے حاصل کی گئی تصویروں میں بھی ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزمان مورخہ 12 جون 2021 کو پولیس کی وردی میں ملبوس شہری ارشاد علی کے گھر میں دیوار کود کر داخل ہوئے گھر میں موجود افراد کو یرغمال بنایا اور قیمتی زیورات اور 360000 نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 501/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 شہری کی مدعیت میں تھانہ پیرآباد میں درج ہے۔

ایس ایچ او پاکستان بازار نے CCTV فوٹیج کی مدد اور خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے ملزمان گروہ کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، پولیس یونیفارم، بیج اور پولیس/رینجرز کیپس، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد۔

ملزمان نے دوران انٹروگیشن اعتراف کیا کہ ایک ہفتہ قبل بھی گبول کالونی میں واقعہ گھر میں پولیس یونیفارم میں ملبوس ہو کر داخل ہوئے اور طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 540/2021 اور 541/2021 درج۔

ملزمان کو مزید مقدمات میں شناخت اور تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ملزمان گروہ عادی مجرم ہیں اور ملزم احسن فاروقی قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔

مقدمہ الزام نمبر 482/202 بجرم دفعہ 384/385/419/171/34 تھانہ مومن آباد۔

مقدمہ الزام نمبر 483/202 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ مومن آباد۔

ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے بھیجا جائے گا۔

گرفتار ملزمان میں احسن فاروقی ولد خلیل احمد، واحد ولد جان محمد اور سُہیل خان ولد محمد انور شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں