24گھنٹوں کے اندر 5 سالہ معصوم بچی ماریہ کا قاتل دیر پولیس نے گرفتار کرلیا مقتولہ بچی کے ہڑوسی نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش پھینک دی تھی کئی واداتوں میں ملوث تھا

ضلع دیر پائین پولیس نے 24گھنٹوں کے اندر اندر معصوم بچی ماریہ کے قاتل کو گرفتار لرکیا،ملزم نیوزعلی کاتعلق بنوں سے ہے،ملزم بچی کی پڑوس میں رہائش پذیر تھا اور ملزم دیگر کئی واردتیوں مین بھی ملوث رہا،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ضلع دیر پائین ضیاء الدین ضیاء نے ایس پی انوسٹی گیشن ظہور خان کے ہمراہ پولیس لائن بلامبٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خزانہ لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے عبد الرحمان کی پانچ سالہ بچی ماریہ 3جنوری کو شام پانش سے لاپتہ ہوگئی تھی تاہم 4جنوری کو ماریہ کی لاش دریائے پنچکوڑہ سے ملی انھوں نے کہاکہ پولیس نے بچی کی پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے سا ئنٹفیک بنیادوں پر تفیش شروع کرکے گاؤں خزانہ کے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور مسلسل کوشش کے بعد 24گھنٹوں کے اندر مشتبہ نیوز علی عمر تقریبا 40سالولد ارئیپ خان ساکن ضلع بنوں حال خزانہ کو گرفتار کرلیا جنھوں نے انکشاف کیا کہ انھوں نے پہلے بچی کے ساتھ جنسی تشدد زیادتی کی اور پھر گلہ دبا کر قتل کی ہے جبکہ لاش کو ویرانی میں چھوڑ دی،ڈی پی او نے بتایا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ تھا جو کہ ضلع دیر میں پہلی مرتبہ رونما ہوا تاہم پولیس نے علاقہ مشران کے باہمی تعاون سے ملزم کو گرفتار کرلیا انھوں نے کہاکہ ملزم نیوز علی اس پہلے بھی بنوں میں کئی واردتیں کی ہے اور یہاں دوسال سے رہائش پذیر ہے جبکہ ملزم بیکری گودام میں کام کرتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں