ڈی آئی خان: این اے 44 پر علی امین گنڈاپور اور ان کے بھائی فیصل امین گنڈاپور کے کاغذات نامزدگی پر آر او نے اعتراضات لگا کر کل تک کا ٹائم دے دیا
ڈی آئی خان: کل تک اعتراضات دور نہیں کئے جاتے تو کاغذات نامزدگی مسترد ہو سکتے ہیں
ڈی آئی خان: فیصل امین گنڈاپور پر غیرملکی شہریت کے حوالے سے اعتراض لگایا گیا
ڈی آئی خان: این اے 44 پر علی امین گنڈاپور والد میجر امین اللہ گنڈاپور اور علی امین گنڈاپور کی بیوی مہناز علی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے
ڈی آئی خان: علی امین گنڈاپور پر درج مختلف مقدمات کے حوالے سے اعتراض اٹھایا گیا
ڈی آئی خان: فیصل امین گنڈاپور پر رپورٹ آئی تھی کہ وہ دوہری شہریت کا حامل ہیں۔ آر او
ڈی آئی خان: 2018 کے ضمنی انتخابات سے قبل وہ دوہری شہریت ختم کر چکے ہیں جس کا ریکارڈ ہم نے دیکھایا ہے۔ وکلاء
ڈی آئی خان: فیصل امین گنڈاپور کی دوہری شہریت کے حوالے سے آر او نے تحریری بیان حلفی جمع کرانے کا کہا۔ وکلاء
ڈی آئی خان: اگر علی امین گنڈاپور کسی مقدمے میں اشتہاری نہیں ہیں تو ریکارڈ فراہم کریں۔ آر او
ڈی آئی خان: ہائی کورٹ کے آرڈر کے مطابق علی امین گنڈاپور فری مین ہیں۔ وکلاء
ڈی آئی خان: ان اعتراضات کو دور کرنے کے لئے ہمیں آر او نے کل تک کا ٹائم دیا ہے۔ وکلاء
ڈی آئی خان: تمام کے تمام اعتراضات کل تک دور کر لئے جائیں گے۔ وکلاء
ڈی آئی خان: سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ججمنٹ موجود ہے کہ آرٹیکل 63 میں جو ڈسکوالفکیشن ہے وہ اس میں نہیں آتی۔ وکلاء
جب تک کوئی امیدوار سزاء یافتہ نہ ہو اس پر آرٹیکل 63 لگو نہیں ہوتا۔ وکلاء
ڈی آئی خان: ہمارے کسی بھی امیدوار پر کسی بھی شہری نے کوئی اعتراض نہیں اُٹھایا۔ وکلاء
ڈی آئی خان: آر او صاحب اپنی تسلی کے لئے قانونی ریکارڈ مانگ رہے ہیں۔ وکلاء