جدہ میں 10 فروری2024 کو پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس ملکی ترقی میں اہم کردا ر ادا کریگی، خورشید برلاس ایئر سیال جدہ میں ہونیوالی پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس کا حصہ بنے گی، فضل جیلانی

جدہ میں 10 فروری2024 کو پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس ملکی ترقی میں اہم کردا ر ادا کریگی، خورشید برلاس
ایئر سیال جدہ میں ہونیوالی پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس کا حصہ بنے گی، فضل جیلانی
پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس کی ایئر سیال کے چیئرمین فضل جیلانی سے ملاقات

اسلام آباد (پ ر) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس نے کنونیئر ایگزبیشن فہد برلاس کے ہمراہ سیالکوٹ میں گزشتہ روز ایئر سیال کے چیئرمین فضل جیلانی سے ان کے ہیڈ آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خورشید برلاس نے بتایا کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں 10 فروری2024 کو پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس منعقد کروا ر ہے ہیں ۔ ‘پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس کا مقصد سعودی عرب کی منافع بخش مارکیٹ میں میڈیکل ٹورازم، ہاسپیٹلٹی پروجیکٹس، ڈیری اینڈ ایگری کلچر،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مواقع کو متعارف کرانا ہے۔ یہ کانفرنس تاجروں، سرمایہ کاروں اور ٹورازم اور میڈیکل پروجیکٹس کی سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے پاک سعودیہ تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں ہوا بازی کی صنعت میں اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی اندرون ملک سیاحت نے نئی نجی ایئر لائنز کے آغاز کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے۔ یہ تقریب سعودی مارکیٹ میں مضبوط قدم جمائے گی رئیل اسٹیٹ بزنس کمیونٹی اور دیگر شعبوں سے وابستہ کمپنیز کو ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے سوالات کو براہ راست حل کرنے کے مواقع ملے گا۔ دوران گفتگو ایئر سیال کے چیئرمین فضل جیلانی نے یقین دہانی کروائی کہ وہ جدہ میں پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ اوربطور آفیشل ایئر لائن آپ کی ٹیم کا حصہ بھی بنیں گے۔ آخر میں چیئرمین پاکستان ایگزبیشن خورشید برلاس نے چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی کو پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی۔ اس موقع پر کنونیئر ایگزبیشن فہد برلاس بھی ہمراہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں