وفاقی بجٹ 2025/26/تمباکو سیکٹر سے سب سے زیادہ 570 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جا سکتا ہے،غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری کا حجم 58فیصد تک پہنچ چکا ہے
پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ڈائریکٹر اسد شاہ نے بجٹ کے حوالے سے ان کیمرہ بریفننگ میں بتایا کہ سگریٹ انڈسٹری سے 570 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جا سکتا ہے،غیر قانونی ،سگریٹ کی سمگلنگ روک تھام سے زیادہ ٹیکس حاصل کیا جاسکتا ہے،غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری کا حجم 58فیصد تک پہنچ چکا ہے،پاکستان سگریٹ انڈسٹری کا سالانہ حجم قریبا 82 بلین سگریٹ ہے،مالی سال 2023-24 میں سگریٹ انڈسٹری سے 292 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا،رواں مالی سال میں گیارہ ماہ میں 223 ارب روپے ٹیکس سگریٹ انڈسٹری سے جمع ہو سکا ہے، ٹیکس چوری میں ملوث عناصر اور کچھ غیر سرکاری تنظیموں اس وقت ایک ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔ حکومت بارہ سال قبل 67 بلین سگریٹ سٹکس پر ٹیکس وصول کرتی تھی،اسد شاہ کا کہنا تھاموجودہ صورتحال کے مطابق حکومت اس وقت صرف 34 بلین سگریٹ سٹکس پر ٹیکس وصول کر پا رہی ہے۔ڈائریکٹر پی ٹی سی اسد شاہ کا کہنا تھا کہ 2023 میں ٹیکس پالیسی سے حکومتی ریونیو میں کمی ہوئی ہے،ایک دہائی میں حکومت کو تمباکو سیکٹر سے ریونیو میں دوسری بار کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،قانونی سیکٹر کا اس وقت مارکیٹ شئیر 42 فیصد جبکہ ریونیو میں حصہ 98 فیصد ہے،ٹیکس چوری روکنے کے لیے پوری انڈسٹری میں ڈاکومینٹیشن پالیسی پر عمل ہونا چاہیے،اس وقت حکومت کی جانب سے کم از کم قیمت 62.25 روپے مقرر ہے،پاکستان میں سگریٹ پر ٹیکس کم نہیں بلکہ سگریٹ غیر قانونی طور پر سستے بک رہے ہیں،آج تک کسی کو کم ازکم قیمت قانون خلاف ورزی پر جرمانہ تک نہیں کیا گیا،ڈائریکٹرٹوبیکوکمپنی کا کہنا تھاسگریٹ پیک کی کم از کم قیمت کو بڑھانا چاہیے،بلا تفریق عملدرآمد کے بغیر کسی بھی پالیسی کو بنانے کا کوی فایدہ نہیں،ملک میں مقامی سگریٹ بغیر ٹیکس سٹیمپ کے فروخت ہو رہے ہیں،ڈائریکٹر پی ٹی سی اسد شاہ کا کہنا تھا اگر ٹیکس سٹیمپ پالیسی پر بلا تفریق عمل نہیں کروایا جا سکتا تو اس پالیسی کا کوی فایدہ نہیں سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کے لیے سگریٹ فلٹر میٹریل ایسی ٹیٹو پر ایڈجسٹ ایبل ٹیکس 44 ہزار فی کلو سے کم کر کے 4ہزار فی کلو کیا جائے،رواں مالی سال میں 450 میٹرک ٹن سمگل شدہ ایسی ٹیٹو میٹریل حکومت نے ضبط کیا،سگریٹ پیپر پر ایڈجسٹ ایبل ٹیکس عائد کیا جاے تاکہ ڈاکومنٹیشن کی جا سکے،غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری اس وقت سگریٹ سیکٹر میں مارکیٹ لیڈر بن چکی ہے۔