برطانیہ کے ماہر اقتصادیات پروفیسر اسٹیفن ڈرکون کا وزیراعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان سے ملاقات
ملاقات میں میکرو اکنامکس، فارین ریزروز ، ایکسپورٹ اور امپورٹ اور انڈسٹریل پالیسی پر تبادلہ خیال
پروفیسر اسٹیفن ڈرکون اور ہارون اختر خان نے معیشت میں رکاوٹوں اور مواقع پر بات کی
پاکستان میں بنکرپسی قانون اور صنعتی پالیسی موجود نہیں،ہارون اختر خان
صنعتی شعبے کی بہتری کے لیے صنعتی پالیسی کی ضرورت ہے، ہارون اختر خان
ہائی ٹیکس ریٹس اور مہنگی بجلی نے ماضی میں صنعتوں کو نقصان پہنچایا، ہارون اختر خان
وزیراعظم کی کوشش ہے کہ بیمار صنعتوں کو دوبارہ بحال کیا جائے، ہارون اختر خان
صنعتی پالیسی ایسی ہونی چاہیے جو حفاظت اور پیداواری ترغیبات دونوں دے، پروفیسر اسٹیفن ڈرکون
صنعتوں کو علاقائی مقابلے کے قابل بنانے کے لیے مستقل پالیسی ضروری ہے، پروفیسر اسٹیفن ڈرکون
اچھی پیداوار دینے والی صنعتی شعبوں کو خصوصی ترغیبات دی جانی چاہئیں، پروفیسر اسٹیفن ڈرکون
پروفیسر اسٹیفن نے کسٹمز ٹیرفس کے صنعتوں اور برآمدات پر اثرات پر روشنی ڈالی
ترقی کے لیے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے، ہارون اختر خان