راولپنڈی معزز عدالت نے پاکستان آئل فیلڈ کمپنی کی پائپ لائن میں ٹیمپرنگ کر کے کروڈ آئل چوری کرنے والے دو ملزمان کو سزائیں سنا دیں،ملزمان کو مجموعی طور پر 21 سال قید اور 1 کروڑ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں
مجرمان کو سزا ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی مقصود احمد قریشی کی عدالت سے سنائیں گئیں مجرم غلام مصطفی کو دفعہ 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،ملزم محمد سرفراز کو 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،،واقعہ کا مقدمہ دسمبر 2023 تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا،ملزمان نے پاکستان آئل فیلڈ کمپنی کی پائپ لائن میں ٹیمپرنگ کر کے کروڈ آئل چوری کیا تھا
