پشاور: نشترآباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کا گورنر راج کے خلاف احتجاج، پولیس پہنچتے ہی منتشر

پشاور: نشترآباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کا گورنر راج کے خلاف احتجاج، پولیس پہنچتے ہی منتشر

پشاور کے علاقے نشترآباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے گورنر راج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ اطلاعات کے مطابق کارکنوں کا ایک گروپ احتجاج کے لیے سڑک پر نکلا، تاہم پولیس کے موقع پر پہنچتے ہی مظاہرین منتشر ہوگئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد کارکنوں میں بے یقینی کی صورت حال دکھائی دی، جبکہ احتجاج کے دوران کارکنوں کی قیادت کے لیے کوئی نمایاں رہنما سامنے نہیں آسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں